اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: اسمبلی کے سامنے آگ لگانے والی خاتون ہلاک

ریاست اترپردیش میں چند روز قبل انصاف نہیں ملنے کی وجہ سے اسمبلی کے سامنے ماں اور بیٹی نے خود کو آگ کے حوالے کر لیا تھا، جس میں آج ماں صوفیہ کی موت ہو گئی۔

اترپردیش :ودھان سبھا کے سامنے آگ لگانے والی خاتون کی موت
اترپردیش :ودھان سبھا کے سامنے آگ لگانے والی خاتون کی موت

By

Published : Jul 22, 2020, 7:37 PM IST

اسمرتی ایرانی کے پارلیمانی حلقے امیٹھی سے تعلق رکھنے والی صوفیہ غنڈوں سے اتنا پریشان ہو گئی تھی کہ موت کو آسان سمجھ کر اپنی بیٹی کے ساتھ خود کو آگ کے حوالے کر دیا۔

اترپردیش :ودھان سبھا کے سامنے آگ لگانے والی خاتون کی موت

واضح رہے کہ امیٹھی کی رہنے والی صوفیہ کا نالی کے مسئلے پر پڑوس کے ارجن اور دیگر لوگوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ معاملہ حل ہوتا نہ دیکھ کر صوفیہ نے پولیس اور ضلع انتظامیہ سے کئی بار شکایت کی لیکن نتیجہ صفر ہی رہا۔

صوفیہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے بد سلوکی سے پریشان ہوکر لکھنؤ میں ودھان سبھا کے سامنے اپنی بیٹی کے ساتھ خود کو آگ کے حوالے کر دیا۔ جس میں صوفیہ شدید طور پر زخمی ہوگئی تھیں، جن کی آج سیول اسپتال میں موت ہو گئی جبکہ ان کی بیٹی زندگی اور موت سے جدوجہد کر رہی ہے۔

پولیس نے ارجن اور دیگر چار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا لیکن یہ کام پہلے ہو جاتا تو یقیناً ایک غریب خاتون کو اتنا بڑا قدم کبھی بھی نہ اٹھانا پڑتا۔

حالانکہ اس کیس میں پولیس نے مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر اور کانگریس پارٹی کے ترجمان انوپ پٹیل پر خاتون کو خودکشی کے لیے اُکسانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

up news

ABOUT THE AUTHOR

...view details