اترپردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈ کواٹر سے تیس کلو میٹر کی مسافت پر تھانہ کوتوالی پٹّی علاقے کے گاؤں میں اتوار کی شام بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے سبب کرنٹ کی زد میں آنے سے مندر کے احاطہ میں کھڑے ایک شخص کی موت ہوگئی جب کہ چار لوگ شدید طور سے جھلس گئے۔
ایس ایچ او گنیش پرساد نے بتایا کہ آج شام بارش کے دوران بارش سے بچنے کے لیے زمینے گاؤں کے نزدیک ایک مندر کے احاطہ میں راج بہادر (28 سالہ) اپنی چچازاد بہن کسم (16 سالہ) ، آباد علی (29 سالہ) بیٹے انس (6 سالہ)، روہت (26 سالہ) و ناگیندر (24 سالہ) کھڑے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی گرنے کے سبب کرنٹ کی زد میں آنے سے سبھی لوگ جھلس گئے۔ جب کہ انس بال بال بچ گیا ۔