اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹرین سے کٹ کر صفائی ملازم کی موت - مال بردار ٹرین کی زد میں آکر ایک صفائی ملازم کی موت

فرخ آباد جنکشن اسٹیشن پر صفائی کرنے کے دوران ایک صفائی ملازم کی موت پوگئی، جی آر پی تھانہ پولس نے لاش کا پنچ نامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کی کارروائی شروع کردی ہے۔

صفائی ملازم کی موت
صفائی ملازم کی موت

By

Published : Mar 5, 2021, 12:42 PM IST

اترپردیش کے شمال مشرقی ریلوے فرخ آباد جنکشن اسٹیشن پر مال بردار ٹرین کی زد میں آکر ایک صفائی ملازم کی موت ہوگئی۔

صفائی ملازم کی موت

گورنمنٹ ریلوے پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ شمال مشرقی ریلوے فرخ آباد جنکشن اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 سے متصل ریلوے لائن پر مال بردار ٹرین کا خالی ریگ کھڑا تھا۔

فرخ آباد شہر کے ماؤ دروازہ تھانہ علاقے کے محلہ رکاب گنج کے رہائشی نجی ٹھیکیدار کا ایک صفائی ملازم آدیش کمار صفائی کرنے کے لے پلیٹ فارم نمبر 2 کے آر پی ایف آفس کے سامنے مال گاڑی کے نیچے جیسے ہی داخل ہوا، اسی دوران اچانک مال گاڑی کے چلنے سے اس کی موت ہوگئی۔

جی آر پی تھانہ پولس نے لاش کا پنچ نامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کی کارروائی شروع کردی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details