ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے شہر کوتوالی کے نیازوں پورہ کی رہائشی زبیدہ نے اپنے بیٹے شاہد کی مظفر نگر ضلع جیل میں ہوئی موت کے انصاف کے لیے ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ سے فریاد کی ہے۔
دراصل یہ معاملہ شہر کے نیازوں پورہ کا ہے۔ پولیس نے زبیدہ کو کچھ روز قبل اطلاع دی تھی کہ ان کے بیٹے نے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے خود کشی کرلی ہے۔
مقامی لوگوں کے ساتھ زبیدہ مظفر نگر ضلع کلکٹریٹ پہنچی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف دیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال پہلے ان کے بیٹے کو دفع 18/22 کے تحت این ڈی پی ایس تھانہ شہر کوتوالی سے ضلع جیل میں لایا گیا تھا۔