اردو

urdu

ETV Bharat / state

قبر کھود کر لاش باہر نکالی گئی - لاش کو باہر نکالا گیا

گونڈہ میں دفن کی گئی خاتون کی لاش کو اس لیے قبر سے باہر نکالا گیا کیوں کہ خاتون کے گھر والوں کو اس کے شوہر پر شک تھا۔

قبر کھود کر لاش کو باہر نکالا گیا

By

Published : Aug 30, 2019, 7:57 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:39 PM IST

ریاست اترپردیش میں ضلع گونڈہ کے تھانہ کٹرہ بازار کے تحت واقع گوڈوا گاؤں کے علاقے میں ایک خاتون کی لاش کو ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر پولیس نے قبر کھود کر باہر نکالا۔

قبر کھود کر لاش کو باہر نکالا گیا

بتایا جارہا ہے کہ خاتون کی سسرال میں ایک ہفتہ قبل مشتبہ حالات میں موت ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ اس جوڑے کی شادی کچھ برس قبل ہوئی تھی، اور دونوں میں کچھ نا اتفاقیاں تھیں۔

دوسری جانب خاتون کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ شادی شدہ خاتون کو قتل کرکے بغیر کسی اطلاع کے دفن کردیا گیا، جس کی شکایت خاتون کے والد نے جنتا دربار میں کی۔

اس شکایت کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے لاش کو قبر سے باہر نکلواکر پوسٹ پارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

اس کیس میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 9:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details