ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں جمعہ کی شب ایک دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا۔ یہاں بجلی محکمے کی بے حسی کی وجہ سے ایک ملازم ٹرانسفارمر پر زندہ جل گیا۔ علاقے کے عوام نے اسے بچانے کی تمام کوششیں کیں، لیکن کرنٹ کی زد سے وہ باہر نہیں نکل سکا۔
بارہ بنکی: محکمہ بجلی کی جان لیوا لاپرواہی - Killed by electric shock
ضلع بارہ بنکی میں محکمہ بجلی کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک ملازم ٹرانسفارمر پر زندہ جل گیا۔
یہ معاملہ فتح پور کوتوالی کے مجھگنوا شریف کا ہے۔ پکریا پور کے ایک رہائشی نے بجلی محکمہ کے ایڈہاک ملازم کنہیہ لال کو لائین خراب ہونے کی شکایت کی تھی، کنہیہ لال نے سب اسٹیشن پر اطلاع کر کے شٹ ڈاؤن لےکر لائین درست کرنے کے لیے ٹرانسفارمر پر چڑھ گیا، وہ لائین درست کر ہی رہے تھے کہ لائین چالو کر دیا گیا جس کی وجہ سے کنہیہ لال جو کافی عرصے سے ایڈہاک پر ملازمت کر رہا تھا وہ کاغذ کی طرح ٹرانسفارمر پر جلنے لگا۔
مقامی باشندوں نے کنہیہ لال کو بچانے کے لیے تمام کوششیں کیں، لیکن وہ بچ نہیں سکا۔ اس حادثے سے عوام میں غصہ ہے۔ گاؤں کے پردھان کا کہنا ہے کہ 'یہ کوئی پہلا حادثہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی ایسا ہی حادثہ ہو چکا ہے، لیکن بجلی محکمہ کے اہلکار لاپرواہ بنے ہوئے ہیں۔