ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے ایک ریستوران سے آن لائن آرڈر کیے گئے کھانے سے چھپکلی نکلنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ یہ کھانا ایک ہوم ڈیلیوری کمپنی ایپ کے ذریعہ منگوایا گیا تھا۔ نوجوان نے ٹویٹر کے ذریعے متعلقہ کمپنی سے اس معاملے کی شکایت کی ہے۔ کمپنی نے تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ Dead Lizard Found in Online Ordered Food
Dead Lizard Found in Food: آن لائن آرڈر کیے گئے کھانے میں نکلی چھپکلی - نوئیڈا میں آن لائن آرڈر کھانے میں چھپکلی نکلی
آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی ' زومیٹو' کے ذریعہ آرڈر کیے گئے کھانے میں چھپکلی نکلی ہے۔ یہ معاملہ اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں پیش آیا ہے۔ کمپنی نے ٹویٹر پر اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کی یقین دہانی کی ہے۔ Dead Lizard Found in Online Ordered Food
کوستو کمار سنہا نامی نوجوان نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس نے الزام لگایا کہ اس نے زومیٹو کے ذریعے پنجابی رسوئی ریستوراں سے کھانا آرڈر کیا تھا۔ ریسٹورنٹ سے منگوائی گئی سبزی میں چھپکلی پائی گئی۔ انہوں نے ریسٹورنٹ آپریٹر کے ساتھ زومیٹو کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ کمپنی نے ٹویٹر پر اس معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ کمپنی نے اس معاملے میں تحقیقات کی یقین دہانی کی ہے۔ متاثرہ نے سوال اٹھایا کہ جب تک تحقیقات کی جاتی تب تک بہت سے گاہک یہ کھانا کھا چکے ہوں گے۔ Lizard in Zomato Ordered Food