بستی: اترپردیش کے ضلع بستی کے کوتوالی تھانہ علاقے کے دھرم پور گاؤں کے نزدیک ایک شخص کی لاش ہفتہ کو مشتبہ حالت میں ملی ہے۔ اہل خانہ کے قتل کے شبہ کا اظہار کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ کوتوالی تھانہ علاقے کے دھرمپور گرام باشندہ سدھیر کمار(25) کی لاش ایک شراب کید وکان کے نزدیک ملی ہے۔ اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کرانے کی عرضی دی ہے۔ جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ متوفی شراب پینے کا عادی تھا ۔صبح ہی شراب پینے کے لئے گھر سے نکلا تھا۔ پولیس جانچ کررہی ہے۔ ابھی تک اہل خانہ کے ذریعہ قتل کے ضمن میں کوئی تحریر نہیں دی گئی ہے۔ اہل خانہ نے قتل کے شبہ کا اظہار کیا ہے لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔