فرخ آباد: اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے قائم گنج کوتوالی علاقے میں اتوار کو ایک بچے کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بچے کا قتل کر کے اس کی لاش کو باغ میں پھینک دیا گیا ہے۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجئے پرتاپ نے آج بتایا کہ بھگوتی پور باشندہ انشل شرما(12)ولد سنتوش شرما جمعہ کو اپنے گھر سے باہر گیا اور لوٹ کر گھر واپس نہیں آیا۔ اس کے بعد اہل خانہ نے انشل کی تلاش بین پر اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ ہفتہ کو قائم گنج کوتوالی میں اشل کی گمشدگی درج کرائی گئی ہے۔Dead Body of minor Found In Farrukhabad
پولیس میں شکایت درج ہونے کے بعد اس کی تلاش بین تیز کی دی گئی۔ پولیس نے آج صبح گرام نگر کے کروندا والے باغ میں انشل کی لاش برآمد کی۔ انہوں نے بتایا کہ بادی النظر میں بچے کا گلا گھونٹ کر قتل کئے جانے کے شبہ کا اظہار کیا ہے۔ فارنسک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نمونے جمع کیے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اسپیشل پولیس ٹیم کے علاوہ سرکل افسر کی ماتحتی میں دوپولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جس سے مجرم تک بہت جلد پہنچا جاسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Eleven Years Old Boy Murder مغوی بچے کی لاش برآمد