اردو

urdu

By

Published : Apr 25, 2020, 12:50 PM IST

ETV Bharat / state

ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاش برآمد

ضلع ایٹہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاش ملنے سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سمیت دیگر افسر موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاش برآمد
ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاش برآمد

ریاست اتر پردیش کے ضلع ایٹہ کے کوتوالی قصبے کے شرینگار نگر میں ایک مکان کے اندر پانچ افراد کی لاش ملنے سے آس پاس میں افراتفری کا ماحول ہے۔

ان میں دو بچے اور دو خواتین سمیت ایک بزرگ شامل ہیں۔ ایک ہی مکان میں پانچ افراد کی لاش ملنے کی وجہ سے علاقے میں ہلچل ہے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

دراصل ہفتہ کی صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقے کے ایک مکان کا گیٹ اندر سے بند ہے اور گھر کی اندر ایک خاتون کی لاش پڑی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد جب پولیس موقع پر پہنچی تو گھر کے اندر سے 5 لاشیں برآمد کی۔ واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی سنیل کمار سنگھ بھی واقع پر پہنچ گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details