اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dead body of CRPF Jawan رامپور میں سی آر پی ایف جوان کی لاش برآمد - سی آر پی ایف نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

رامپور میں ایک سی آر پی ایف کی جوان لاش برآمد ہوئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی آر پی ایف انتظامیہ نے پولیس کو مطلع کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 5, 2023, 7:50 PM IST

رامپور: اترپردیش کے ضلع رامپور میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے جوان کی لاش کیمپ کے اندر مسخ شدہ حالت میں ملی ہے۔ اپنے وردی میں ملبوس بنگال کے رہنے والے جوان کے نزدیک اس کی رائفل بھی پڑی ہوئی ملی ہے۔ اس کے سر اور دیگر جگہ سے خون نکل رہا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی آر پی ایف انتظامیہ نے پولیس کو مطلع کیا ہے۔ سی آر پی ایف کیمپ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل سوکمار وشواس(46) باشندہ گرام کھمرسی مولیا، تھانہ تھارپور ضلع نالیا صوبہ مغربی بنگال کی لاش کیمپ میں ہی ملی ہے۔ جوان گذشتہ سال 22نومبر سے سی آر پی ایف کیمپ رامپور میں تعینات تھا۔

سی آر پی ایف ذرائع کے مطابق آج سنتری پوسٹ ڈیوٹی کے دوران گلے میں جوان نے ڈیوٹی رائفل انکساس سے گلے میں گولی مار کر خودکشی کی ہے۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارتم کے لئے بھیج دیا ہے۔ خود کشی کی وجوہات کا بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ سی آر پی ایف انتظامیہ کے ذرائع نے متوفی جوان کے اہل خانہ کو مطلع کردیا ہے۔ سی آر پی ایف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ جوان 22.11.2022 سے رام پور کیمپ میں تعینات تھا۔ آج، جب سنتری پوسٹ ڈیوٹی پر تھا، بتایا جا رہا ہے کہ سی آر پی ایف کے گردن سے لٹکی رائفل ملی۔ پولیس اس معاملے تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details