خیال رہے کہ ’وندے بھارت مشن‘ کے تحت، دبئی سے مسافروں کو لے کر ائیر انڈیا کا ایک طیارہ کیرالہ کے کوزیکوڈ پہنچا تھا، جو کہ گرکر تباہ ہوگیا۔
متھرا: پائلٹ اکھیلش شرما کی آخری رسومات ادا اس حادثے میں دو پائلٹ سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
متھرا کے رہنے والے 33 برس اکھلیش شرما کی لاش آج متھرا کے گووند نگر پولیس اسٹیشن کے علاقے پوٹرا کنڈ کے قریب پہنچی۔
اس کے بعد دھرو گھاٹ پر اکھلیش شرما کو نذر آتش کر دیا گیا۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔
اکھلیش کے والد تلسی رام شرما خاندان کی مالی مدد اور سرکاری ملازمت کا مطالبہ کیا ہے اور ان کی بیوہ کو سرکاری ملازمت کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:کوزی کوڈ: لینڈنگ کلیئرنس کے بعد ہوائی جہاز حادثے کا شکار
اکھلیش کے پسماندگان میں باپ تلسی رام ، والدہ، بڑی بہن منیشا اور دو چھوٹے بھائی بھی شامل ہیں۔
اکھلیش شرما ائیر انڈیا ایئر لائن میں 2017 میں شامل ہوئے تھے۔
اکھلیش کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔ ان سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔