ذرائع کے مطابق زیدپور تھانہ حلقے کے بی بی پور گاؤں کے ایک کھیت سے 22 سالہ لڑکی کی لاش اتوار کی شام کو برآمد ہوئی۔ لڑکی کی شناخت کوٹھی تھانہ حلقے کی باشندہ کے طور پر ہوئی ہے۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لڑکی اتوار کی صبح 9 بجے اپنے گھر سے نکلی تھی۔ اس کے بعد اس کی لاش کھیت سے ملی ہے۔