ریاست اترپردیش کے بہرائچ میں ایک نوجوان کی لاش کھیت میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔
پولیس نے درخت سے لاش اتروا کر شناخت کرنے کی کوشش کی۔ لیکن شناخت نہیں ہو پانے کے سبب لاش کی فوٹو گرافی کرانے کے بعد مرچری میں رکھ دیا گیا ہے۔
دراصل بہرائچ کے تھانہ حضور پور سے صرف پانچ سو میٹر کے فاصلے پر سہسلم پور روڈ پر ایک کھیت میں لاش کو رسی کے ساتھ درخت سے لٹکا ہوا دیکھا گیا۔
درخت سے لٹکی ملی نوجوان کی لاش اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاش اتروا کر شناخت کی کوشش کی گئی۔ ایس ایچ او ستیندر بہادر سنگھ کے کافی کوششوں کے باوجود اس شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔
ایس ایچ او ستیندر بہادر سنگھ نے بتایا کہ 'لاش کی پہچان نہ ہو پانے کے سبب لاش کو مرچری میں رکھوا دیا گیا ہے۔'
ضابطے کے مطابق 'لاش کا پوسٹ مارٹم 72 گھنٹے کے بعد کیا جائے گا۔'
فی الحال پولیس نے اس معاملہ پر تفتیش شروع کر دی ہے۔