اردو

urdu

ETV Bharat / state

نامعلوم شخص کی لاش برآمد - pratapgarh

جوگا پور سیتارام دھام کے نزدیک ایک 35 سالہ شخص کی لاش پائی گئی ہے جس کو اینٹ پتھر سے کچل کر قتل کیا گیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Jul 17, 2020, 8:08 PM IST

اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی علاقے کے اجودھیا پریاگراج قومی شاہراہ پر جمعہ کو ایک نامعلوم شخص کی لاش پائی گئی جس کا اینٹ پتھر سے کچل کر قتل کیا گیا ہے۔

ایس ایچ او پرویڑ کشواہا نے بتایا کہ جمعہ کو اجودھیا پریاگراج قومی شاہراہ پر واقع جوگا پور سیتارام دھام کے نزدیک ایک 35 سالہ شخص کی لاش پائی گئی ہے جس کو اینٹ پتھر سے کچل کر قتل کیا گیا ہے۔

لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔لاش پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details