اردو

urdu

ETV Bharat / state

مشتبہ عسکریت پسند کے گھر سے دھماکہ خیز مادہ برآمد

دہلی پولیس نے گذشتہ روز داعش کے ایک مشتبہ کارکن کو گرفتار کیا جبکہ پولیس کے مطابق مستقیم خان عرف ابویوسف کی گرفتاری کے ذریعہ ایک بڑے حملے کو ٹالا گیا ہے۔

Day after ISIS operative's arrest, huge amount of explosives recovered in UP's Balrampur
مشتبہ عسکریت پسند ابو یوسف کے گھر سے دھماکو مادہ برآمد

By

Published : Aug 23, 2020, 3:20 PM IST

Updated : Aug 23, 2020, 8:05 PM IST

سیکورٹی ایجنسیوں نے اترپردیش کے بلرام پور ضلع میں داعش کے مشتبہ عسکریت پسند ابو یوسف کے گھر کی تلاشی لی۔ پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران خودکش بمبار جیکٹ اور بم بنانے میں استعمال ہونے والا دھماکو خیز مادہ کو برآمد کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ابو یوسف کے مکان سے پولیس کو بم بنانے میں استعمال ہونے والے آلات کو بھی برآمد کیا گیا۔ اس دوران سیکورٹی فورسس کی جانب سے ابو یوسف کے والد سمیت تین دیگر افراد کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس اہلکاروں کے مطابق برآمد کی گئی جیکٹ کو فدائین حملوں کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔

گذشتہ روز مرکزی ایجنسیز، اے ٹی ایس، اترپردیش پولیس اور دہلی پولیس کی ٹیموں نے ابو یوسف سے پوچھ تاچھ کی تھی۔

وہیں دوسری جانب آئی ایس آئی ایس کے مشتبہ کارکن کے والد نے اپنے بیٹے کی گرفتاری پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے ابو یوسف کو علاقہ میں ایک اچھے آدمی کے طور پر جانا جاتا تھا سبھی لوگ اس کی تعریف کرتے تھے جبکہ وہ کبھی سونچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ان کا بیٹا شدت پسندی میں ملوث ہوسکتا ہے۔ کفیل احمد نے بتایا کہ ان کا بیٹا بہت ہی شائستگی سے زندگی گذارا کرتا تھا۔

واضح رہے کہ دہلی پولیس نے کل داعش کے ایک مشتبہ کارکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ مشتبہ داعش کارکن دو پریشر کوکر آئی ای ڈی سے لیس تھا جسے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد وسطی دہلی کے رج روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ دہلی پولیس کے ڈی سی پی اسپیشل سل ٹی ایس کشواہا نے مزید بتایا تھا کہ مستقیم خان عرف ابو یوسف ساکن ضلع بلرام پور، اترپردیش پر ایک سال سے نظر رکھی جارہی تھی جو قومی دارالحکومت میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

Last Updated : Aug 23, 2020, 8:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details