اردو

urdu

ETV Bharat / state

گرین انڈیا مہم کے تحت دعوت اسلامی نے بنارس میں شجرکاری کی - latest news banara

اتر پردیش کے بنارس میں تنظیم دعوت اسلامی نے جامعہ المدینہ فیضان تاج الشریعہ احاطے میں طلبا و اساتذہ کے ساتھ گرین انڈیا مہم کے تحت شجرکاری کی۔ اب تک اس مہم کے تحت ایک کروڑ بیس لاکھ شجرکاری کی جائیں گی۔

up_vns_01_dawate_islami_plantation_in_varanasi_under_green_indai_movement__pkg_7200178
گرین انڈیا مہم کے تحت دعوت اسلامی نے بنارس میں شجرکاری کیا

By

Published : Jul 3, 2021, 8:14 AM IST

دینی ودعوتی تنظیم دعوت اسلامی نے بنارس کے جامعہ المدینہ فیضان تاج الشریعہ کے احاطے میں 'گرین انڈیا' مہم کے تحت شجر کاری کی۔

اس موقع پر جامعہ المدینہ کے پرنسپل مولانا واصد رضا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی نے پورے بھارت میں گرین انڈیا مہم شروع کی ہے، جس کے تحت ایک کروڑ بیس لاکھ شجرکاری کی جائیں گی۔

دیکھیں ویڈیو

اس کا مقصد ہے کہ فضائی آلودگی کو کم کیا جائے اور عوام کو فائدہ پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یوں تو دعوت اسلامی نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی سطح پر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ہے لیکن ملک میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور ہر شہر، قصبہ اور گاؤں میں شجرکاری مہم چلائی جارہی ہے۔

شجر کاری کرتے ہوئے علمائے کرام

انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت فیضان مدینہ کے طلبہ و اساتذہ نے شجرکاری کی۔ جس کا ایک اہم پیغام یہ بھی ہے کہ طلبہ کو بھی درخت کی حفاظت اور اہمیت سے واقف کرایا جائے تاکہ آنے والی نسل کی توجہ شجرکاری پر زیادہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذہب اسلام میں شجر کاری کی اہمیت و فضیلت بیان کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کو آن لائن کورسز کی اجازت

اللہ کے رسول نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے شجرکاری کی تو اس درخت سے جب تک خلق خدا فائدہ اٹھاتی رہے گی درخت لگانے والے کو بھی ثواب ملتا رہے گا۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ اس کے علاوہ متعدد احادیث میں شجرکاری کی اہمیت و فضیلت بیان کی گئی ہے۔ یہ اللہ کے رسول کی سنت ہے۔ اس سنت پر دعوتِ اسلامی پُر زور طریقے سے عمل پیرا ہے۔ موقع پر مولانا یامین رضا عطاری مدنی، مولانا آزاد رضا مصباحی سمیت متعدد طلبا و اساتذہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details