ریاست اترپردیش میں آٹھ سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں لیکن صرف سات سیٹوں کے لیے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آٹھ سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں لیکن رامپور کی 'سوار' سیٹ پر فی الحال الیکشن نہیں ہوگا۔

اتر پردیش کی جن سات سیٹوں پر الیکشن ہونے ہیں، ان میں بلند شہر، بانگر مؤ، گھاٹم پور، دیوریا، نوگواں سادات، ملہانی اور ٹونڈلا جبکہ رامپور سیٹ پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ اترپردیش میں 8 سیٹوں پر الیکشن ہونے ہیں، ان میں دو سیٹوں پر سماج وادی پارٹی کا قبضہ تھا جبکہ چھ سیٹوں پر بی جے پی کا قبضہ تھا۔
سبھی سیاسی پارٹیاں ان سیٹوں پر جیت کر سنہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے خود کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں گی۔ اس لحاظ سے اس ضمنی انتخابات کو سنہ 2022 اسمبلی انتخابات کا 'سیمی فائنل' کہا جا سکتا ہے۔