ریاست اتر پردیش کے شہر بارہ بنکی کے محلہ پیر بٹاون واقع مدرسہ اسلامیہ انصار العلوم میں جمعہ کی رات جشن رحمت للعالمین اور جشن دستار بندی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ Dastarbandi Program in Madrasa Islamia Ansarul Uloom Barabanki
کووڈ-19 کی وجہ سے گزشتہ 3 برس سے یہ تقریب مکمل نہیں ہو پا رہی تھی۔ اس لیے امسال اسے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ جس میں مدرسے سے حفظ قرآن مکمل کرنے والے 26 طلباء کی دستار بندی کی گئی۔
دستار بندی کا پروگرام میں مدرسہ سے منسلک افراد اور مقامی عوام نے شرکت کی۔ رات کو مدرسہ میں طعام کے بعد پیر بٹاون واقع فضل الرحمان پارک میں جشن رحمت للعالمین اور دستار بندی منعقد ہوئی۔