مظفربگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے محلہ کھالا پار میں واقع مدرسہ عظمت العلوم میں سالانہ اجلاس عام دستاری فضیلت پروگرام منعقد کیا گیا۔ مدرسہ عظمت العلوم میں چھ بچوں نے حفظ کلام پاک کی تکمیل کی ہے ۔ 20 بچوں نے ناظرہ مکمل کیا ہے۔ اس پروگرام کی زیر نگرانی مولانا مسیح اللہ مظاہری ناظم مدرسہ عظمت العلوم اور زیر صدارت مفتی ریاست علی استاد دارالعلوم دیوبند نے کی پروگرام کی شروعات تلاوت کلام پاک سے کی گئی اس پروگرام میں کلام پاک کو حفظ کرنے پر چھ بچوں کی دستار بندی کی گئی اور 20 بچوں نے نازرہ مکمل کیا جن کو سند انعامات سے نوازا گیا۔
مدرسہ عظمت العلوم کے ناظم مسجع اللہ مظاہری نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کی اج الحمدللہ ہمارے مدرسے مدرسہ عظمت العلوم میں چھ بچوں نے حفظ کلام پاک کی تکمیل کی ہے اور ماشاءاللہ اسی جگہ 20 بچوں نے ناظرہ مکمل کیا ہے۔ یہ پروگرام دستار فضیلت کا ہوا جن بچوں نے حفظ کیا ہے۔ان کی حوصلہ افزائی اور لوگوں کے اندر حفظ کو لے کر بیدار ہوں۔لوگ اس کے لیے تیار ہوں کہ ہم اپنے بچوں کو حفظ کرائیں اور مکتب لہجے دینی تعلیم حاصل کرائیں اس کے لیے ہمنے ایک پروگرام کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ لوگ دیکھیں جہاں دنیا کے بچوں میں جو اصلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا اعزاز اور اکرام ہوتا ہے۔