دار العلوم دیو بند کے علماء نے خواتین کے مسجد میں نماز ادا کرنے کے معاملے میں سپریم کورٹ میں داخل کی گئی درخواست کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا۔
وقف دارالعلوم دیوبند مجلس شوریٰ کے ممبر مولاناندیم الواجدی نے کہا کی یہ وہ خواتین ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے جو کبھی ایک وقت کی نماز تک نہیں پڑھتی ہیں دوسری بات یہ کی خواتین کے لیے نماز جمعہ فرض ہی نہیں ہے اور باقی سبھی نمازیں فرض ہیں۔
تیسری بات یہ کہ یہ خواتین اور ان کے وکیل شریعت اسلام سے واقف ہی نہیں ہیں۔ اسلام میں خواتین کے لیے جمعہ کی نماز فرض نہیں ہے باقی سبھی نمازیں فرض ہیں عورتوں کے لیے زیادہ بہتر یہ ہے کہ وہ اپنے گھر میں نماز ادا کریں پانچوں وقت کی نماز ادا کریں۔
مرد اور خواتین کا اجتماع الگ الگ ہونا چاہیے تب جا کر وہ مسجد میں نماز ادا کرسکتی ہیں۔ شریعت نے جمعہ کی نماز خواتین کے لئے فرض نہیں بتائی اس لیے میں سمجھتا ہوں جو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں وہ اسلام کو بد نام کرنے کے لیے یہ سب کر رہے۔