ماب لنچنگ کو لیکر آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے بیان کا ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے خیر مقدم کیاہے-
لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ موہن بھاگوت کو سخت قانون بنانے کی بھی مانگ کرنی چاہئے۔
تاکہ ملک میں پھیل رہے ماب لنچنگ کا یہ سلسلہ ختم ہوسکے۔ یہ پہلا موقع ہے جب آر ایس ایس چیف کے کسی بیان کا دارالعلوم دیوبند نے خیر مقدم کیاہے۔
آج اپنے ایک بیان عظیم دینی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے بیان پر کہاکہ موہن بھاگوت کے بیان کا خیر مقدم کیاجانا چاہئے۔
لیکن ان کا یہ بیان کافی نہیں ہے، کیونکہ انہوں نے خود ماب لنچنک کے سلسلہ میں کوئی رائے نہیںدی ہے۔
مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہاکہ موہن بھاگوت کو اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرنی چاہئے اور اس کو روکنے کے لئے سخت قانون بنانے کی مانگ کرنی چاہئے, تاکہ یہ سلسلہ بند ہوسکے۔