اردو

urdu

ETV Bharat / state

Darul Uloom Deoband Fatwa Linked Removed: دارالعلوم دیوبند کی مبینہ متنازع فتوؤں کے لنکس ویب سائٹ سے ہٹائے گئے؟ - دارالعلوم کے فتوی کو انٹرنیٹ سے ہٹانے کا حکم

سہارنپور ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے کہاکہ نیشنل پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) کے نوٹس پر ہفتہ کو دارالعلوم دیوبند کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں کئی متنازع فتووں کے لنکس کو ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔ تاہم ضلع مجسٹریٹ نے کہاکہ ویب سائٹ کو مکمل طور پر بند کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا ہے۔' Darul Uloom Deoband Fatwa Linked Removed

darul uloom deoband fatwa linked removed from website
دارالعلوم دیوبند کی مبینہ متنازع فتوؤں کے لنکس ویب سائٹ سے ہٹائے گئے؟

By

Published : Feb 7, 2022, 6:42 PM IST

Updated : Feb 7, 2022, 8:01 PM IST

نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (NCPCR) نے دارالعلوم کے کچھ فتوؤں کے خلاف یوپی کے چیف سکریٹری کو بھیجے گئے نوٹس میں دارالعلوم پر لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے فتویٰ جاری کرنے کا الزام ہے۔ دارالعلوم دیوبند کی طرف سے جاری کردہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ گود لیے گئے بچے کو حقیقی بچے کے برابر حقوق نہیں مل سکتے۔ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کا کہنا ہے کہ ایسے فتوے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ NCPCR written to the Saharanpur District Magistrate for initiating action against Darul-Uloom Deoband


یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد سہارنپور کے ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے دارالعلوم دیوبند کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے غیر قانونی فتوی کی تحقیقات مکمل ہونے تک اپنی ویب سائٹ سے ان فتوؤں کو بلاک کریں۔ انہوں نے کہاکہ دارالعلوم دیوبند کو نوٹس جاری کیا ہے، نوٹس جاری کرنے کے بعد ان لوگوں نے اپنا جواب دیا ہے اور جواب کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ قانونی جانچ کروانے کے بعد اس میں جو بھی قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے وہ کی جائیگی۔'

ویڈیو

ہفتہ کو سہارنپور کے ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے دارالعلوم دیوبند کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحقیقات ہونے تک مبینہ متنازع فتووں کے لنکس کو ویب سائٹ سے ہٹانے کا حکم دیا ہے'۔ Darul Uloom Deoband Fatwa Linked Removed



ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے کہاکہ نیشنل پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) کے نوٹس پر ہفتہ کو دارالعلوم دیوبند کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں کئی متنازع فتووں کے لنکس کو ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔ تاہم ضلع مجسٹریٹ نے کہاکہ ویب سائٹ کو مکمل طور پر بند کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا ہے۔'

دارالعلوم دیوبند کے ترجمان اشرف عثمانی
اس سلسلے میں دارالعلوم دیوبند کے ترجمان اشرف عثمانی نے بتایا کہ ویب سائٹ بدستور جاری ہے، لیکن کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس سے شکایت کرتے ہوئے مبینہ طور پر کئی فتوے ملکی قوانین کے خلاف بتائے گئے ہیں۔ جس کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے ایک نوٹس موصول ہوا ہے، جس میں تحقیقات ہونے تک ان فتووں کے لنکس کو پبلک ڈومین سے ہٹانے کو کہا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایسے 9 فتوے ہیں جن کے لنکس ویب سائٹ سے ہٹا دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Feb 7, 2022, 8:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details