اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی کی معروف درگاہ شاہ دانہ ولی کو خالی کرایا گیا

اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع درگاہ شاہ دانہ ولی سرکار سے تقریباً 200 زائرین کو درگاہ کے احاطے سے باہر نکال کر اُن کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔

بریلی کی معروف درگاہ شاہ دانہ ولی کو خالی کرایا گیا
بریلی کی معروف درگاہ شاہ دانہ ولی کو خالی کرایا گیا

By

Published : Apr 4, 2020, 8:56 PM IST

اہم بات یہ ہے کہ یہ زائرین ملک میں لاک ڈاؤن کے اعلان سے قبل یہاں قیام پ‍‍‍‍ذیر تھے۔

درگاہ کے متولّی عبد الواجد خان نوری نے گزشتہ 25 مارچ کو تھانہ بارہ دری پولس کو اطلاع دے کر درگاہ کے احاطے کو خالی کرانے کی گزارش کی تھی تاہم پولس نے اُس دن توجہ نہیں دی۔

بریلی کی معروف درگاہ شاہ دانہ ولی کو خالی کرایا گیا

محض زبانی طور پر صرف اتنا کہا کہ یہ تمام زائرین اور دیگر لوگ لاک ڈاؤن سے قبل یہاں موجود ہیں، لہذا اِن کے یہاں قیام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

بعد ازاں پولیس نے درگاہ شاہ دانہ ولی سرکار کے احاطے کو زبردستی خالی کرایا اور تمام زائرین مع اہل خانہ کو گھر بھیج دیا گیا۔

اس کے علاوہ اُنہیں تاکید کی گئی ہے کہ یہ لوگ گھروں میں خود کو آئسولیٹ کر لیں اور باہر نہ نکلیں۔

کورونا وائرس کو ایک خاص طبقہ سے منسلک کرنے کی کوشش کے تحت مساجد، درگاہوں اور خانقاہوں پر ضلع انتظامیہ اور پولس نے سختی شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details