رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ایک ہفتہ بعد شروع ہونے والا ہے۔ اس سلسلہ میں تمام طرح کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ اس کے پیشِ نظر عالمی شہرت یافتہ بریلی میں واقع درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کے سرپرست حضرت سبحان رضا خاں سبحانی میاں نے رمضان المبارک کا پوسٹر جاری کیا ہے۔
مقدس ماہِ رمضان کی جنتری، افطار اور سحری کے صحیح وقت کی معلومات مسلمانوں کو فراہم ہو سکے۔ اس پوسٹر میں ملک میں مختلف مقامات پر منعقد ہونے والے تمام بزرگانِ دین کے عرس اور مسلمانوں کے تہواروں کی تاریخیں بھی لکھی ہیں۔
پوسٹر رلیز کرنے کے دوران درگاہ کے سربراہ حضرت سبحانی میاں نے پوری دنیا سے کورونا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا کی۔ اُنہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان خیر و عافیت اور سلامتی لیکر آئے۔ جو لوگ گزشتہ برس رمضان المبارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے روزہ، نماز یا دیگر عبادت نہیں کر پائے تھے، وہ اس برس اپنے اللہ کو راضی کرنے کے لیے روزہ بھی رکھیں اور نماز کی پابندی بھی کریں، تراویح بھی پڑھیں اور قرآن مجید کی تلاوت بھی کریں۔