اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: ایگزیکیوٹیو اسسٹنٹ کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری - Darbhanga

بہار میں گذشتہ 15 مارچ سے ہزاروں اگزیکیوٹیو اسسٹنٹ کی جانب سے غیرمعینہ مدت کی ہڑتال جاری ہے۔

Darbhanga: Executive assistant strike continues for fourth day
دربھنگہ: ایگزیکٹو اسسٹنٹ کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

By

Published : Mar 18, 2021, 9:28 PM IST

بہار کے مختلف محکموں میں کام کرنے والے اگزیکیوٹیو اسسٹنٹ کی غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کا آج چوتھا دن تھا۔ ذرائع کے مطابق ہزاروں اگزیکیوٹیو اسسٹنٹ کی جانب سے جاری ہڑتال کی وجہ سے سرکاری کام کاج میں بڑا اثر پڑا ہے۔ حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی تقریباً 50 عوامی بہبود کی اسکیمیں سے متعلق کام کاج مکمل طور پر ٹھپ ہوچکا ہے۔

دربھنگہ: اگزیکیوٹیو اسسٹنٹ کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

اگزیکیوٹیو اسسٹنٹ نے 8 مطالبات کو لیکر ہڑتال شروع کی ہے۔ یہ لوگ نجی کاری کے خلاف ہیں۔ دربھنگہ میں بھی سینکڑوں اگزیکیوٹیو اسسٹنٹ، پروین کمار سنگھ کی قیادت میں ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یونین کے ضلع صدر پروین کمار سنگھ نے کہا کہ حکومت، اگزیکیوٹیو اسسٹنٹ کے ساتھ حق تلفی کر رہی ہے۔ حکومت کا منصوبہ نجی کاری کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات کو قبول کرنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

وہیں ایک اور خاتون اگزیکیوٹیو اسسٹنٹ اسمیتا کماری نے کہا کہ ’ملازمت کو مستقل کئے جانے تک احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ’تمام اگزیکیوٹیو اسسٹنٹ بہت محنت اور ایمانداری سے کام کر رہے ہیں۔

دربھنگہ: اگزیکیوٹیو اسسٹنٹ کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details