نئی دہلی:بی ایس پی کے رکن پارلیمان کنور دانش علی نے جمعہ کو اسپیکر اوم برلا کو لکھے ایک خط میں کہاکہ میں بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کی لوک سبھا میں 'چندریان کی کامیابی' پر بحث کے دوران دی گئی تقریر کے بارے میں گہرے درد کے ساتھ لکھ رہا ہوں۔ انہوں نے میرے خلاف بہت ہی نازیبا اور قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی ایم پی کے خلاف ضابطہ222، 226 اور 227 کے تحت نوٹس دینا چاہتے ہیں۔بدھوڑی نے لوک سبھا میں علی کے خلاف 'دہشت گرد'، 'انتہا پسند' اور کئی قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا۔
بی ایس پی ایم پی نے کہاکہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے اور حقیقت یہ ہے کہ یہ آپ کی قیادت میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں یہ سب ہوا، اس عظیم ملک کے اقلیتی رکن اور ایک منتخب رکن پارلیمنٹ کے طور پر میرے لیے واقعی دل توڑنے والا ہے۔