لیکن یہاں مسئلہ یہ ہے کہ جن مقامات پر گیٹ لگائے گئے ہیں اور جہاں گیٹ مین بھی ہوتا ہے وہاں پر بھی ایسی لاپرواہی برتی جاتی ہے جس کے سبب کبھی نہ کبھی حادثات ضرور پیش آتے ہیں۔
اترپردیش کے شہر بنارس میں بھی اس طرح کے حادثات ہوتے رہتے ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلوے کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
اس طرح کے واقعات میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ اس میں ریلوے افسران کی جتنی غلطی ہوتی ہے اس سے کہیں زیادہ عوام کی غلطی ہوتی ہے۔
اکثر ریلوے کراسنگ پر دیکھا گیا ہے کہ لوگ خطرے کا احساس ہونے کے باوجود بھی ریلوے کراسنگ کے وقت گیٹ بند ہونے کی صورت میں کسی بھی طرح سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں ہیں اور اس کوشش میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ وہ گر جاتے ہیں اور ان کو چوٹ پہنچ جاتی ہے۔
اس طرح کے حادثات پر روک لگانے کے لیے بھارتی ریلوے کی جانب سے بیداری پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں اور گیٹ کے پاس خطروں کے نشانات اور آگاہی کے بورڈ بھی لگائے جاتے ہیں لیکن عوام پر ان کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔