اردو

urdu

ETV Bharat / state

بسنت میلے میں دنگل کا اہتمام - Jet Festival will be held from May 14 to June 14.

درگاہ پر عقیدت مندوں نے پھل پھولوں کے ساتھ ساتھ کھچڑی پر بھی فاتحہ کراکر غرباء و مساکین میں تقسیم کی

بسنت میلے میں دنگل کا اہتمام
بسنت میلے میں دنگل کا اہتمام

By

Published : Feb 1, 2020, 5:30 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:12 PM IST

ریاست اترپردیش کے بپرائچ میں حضرت سید سالار مسعود غازی رحمۃاللہ علیہ کی درگاہ پر تین روزہ بسنت میلے کے اختتام کے موقع پر عقیدت مندون نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

اس میلے میں آۓ ہوۓ عقیدت مندوں نے آستانہ پر پھل، پھولوں کے ساتھ ساتھ کھچڑی پر بھی فاتحہ کراکر غرباء و مساکین میں تقسیم کی۔ ساتھ ہی ساتھ اس میلے میں کشتی کا بھی انعقاد کیا گیا تھا، جس میں مقامی پہلوان کے علاوہ بیرونی پہلوانوں نے بھی اپنے زور آزمائش کی

بسنت میلے میں دنگل کا اہتمام ۔ویڈیو

انتظامیہ کمیٹی کے صدر سید شمشاد احمد ایڈووکیٹ نے اس بسنت میلے کے بعد آنے والا جیٹھ میلے کی تاریخ طے کرتے ہوئے کہا کہ جیٹھ کا میلہ 14مئی سے 14 جون تک منعقد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس میلے میں کسی بھی طرح کی بدنظمی نا ہو اس کے لئے انتظامیہ نے ہر ممکن کوشش کی تھی۔ منتظمین میں سید شمشاد احمد ایڈووکیٹ، دلشاد احمد ایڈووکیٹ ،عبدالرحمن بچے بھارتی، کے علاوہ دیگر منتظمین شامل تھے۔

بسنت میلے میں دنگل کا اہتمام
Last Updated : Feb 28, 2020, 7:12 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details