مرادآباد ضلع کے ٹھاکُردوار تھانہ علاقہ میں گاؤں رتو پورا میں سپنا چودھری سابق رکن پارلیمان کںور سرویش سنگھ کے پوتے کے یوم پیدائش کی تقریب کےموقع پر پہنچی اور اپنے رقص سے لوگوں کو محظوظ کیا۔
سپنا چودھری کا ڈانس، دیکھیں ویڈیو اس تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ سپنا چودھری کا رقص دیکھنے پہنچے تھے۔
سابق رکن پارلیمان کے بیٹے بیجنور ضلع کی برہاپور اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں۔
سپنا چودھری کے پروگرام کے لیے اسٹیج بنایا گیا تھا، جس پر سپنا چودھری کے ٹھمکو سے لوگ خوب لطف اندوز ہوئے۔
اس دوران کئی بار ہنگامے بھی ہوئے ، لیکن مقامی لوگوں نے حالات کو قابو میں کرلیا۔
مقامی لوگوں کی فرمائش پر بھی سپنا نے اپنے چاہنے والوں کو مایوس نہیں کیا اور اپنی اداؤں سے خوب محظوظ کیا۔
دیکھنے کی بات یہ ہے کہ اس افراتفری کے ماحول میں جہاں ایک طرف لوگ سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں تو وہیں دوسری جانب عوام کے ذریعے منتخب کردہ رہنما عوامی مسائل کو کوئی اہمیت نہیں دے رہے ہیں۔