اردو

urdu

ETV Bharat / state

دلتوں کو جھوٹے کیسز میں پھنساتی تھی ایس پی حکومت: یوگی - یوپی وزیر اعلی

دلت سنگ بابا درلبھ داس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سی ایم یو گی نے کہا کہ آزادی کے وقت دو لوگ تھے، جو دلت سماج کی آواز بنے تھے۔ ان میں بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور دوسرے آزادی کے دور میں بنگال میں پیدا ہوئے یوگیندر ناتھ منڈل تھے۔ بابا صاحب ہمیشہ ملک کے اتحاد ، سلامتی اور یکجہتی کے حامی تھے۔ انہوں نے کبھی پاکستان کی حمایت نہیں کی۔

دلتوں کو جھوٹے کیسز میں پھنساتی تھی ایس پی حکومت: یوگی
دلتوں کو جھوٹے کیسز میں پھنساتی تھی ایس پی حکومت: یوگی

By

Published : Oct 27, 2021, 11:05 PM IST

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بالواسطہ طور پر سابقہ ایس پی حکومت پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اجودھیا میں بھگوان شری رام کی جنم بھومی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں اور فسادیوں پر سے مقدمے واپس لینے والی حکومت دلتوں پر جھوٹے کیس درج کرکے انہیں پھنساتی تھی۔

علی گڑھ واقع پنچایت جلسہ گاہ میں بی جے پی کے سماجی نمائندہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ ایسے لوگ دلت سماج کے لئے ہمدرد نہیں ہوسکتے وہیں بی جے پی حکومت میں آج دلت سماج کا کوئی بال بانکا بھی نہیں کرسکتا۔حکومت بغیر کسی تفریق کے حکومت کی اسکیموں سے سماج کے ہر شخص کی زندگی میں خوشحالی لا رہی ہے۔ کورونا کے دور میں ہر شخص کی زندگی بچانے کا ایک ماڈل تیار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سلطان پور: شرپسندوں نے مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا

دلت سنگ بابا درلبھ داس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سی ایم یو گی نے کہا کہ آزادی کے وقت دو لوگ تھے، جو دلت سماج کی آواز بنے تھے۔ ان میں بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور دوسرے آزادی کے دور میں بنگال میں پیدا ہوئے یوگیندر ناتھ منڈل تھے۔ بابا صاحب ہمیشہ ملک کے اتحاد ، سلامتی اور یکجہتی کے حامی تھے۔ انہوں نے کبھی پاکستان کی حمایت نہیں کی۔

ان کا خیال تھا کہ ملک میں رہتے ہوئے معاشرے کے مظلوموں اور دبے کچلے اور محروموں کی لڑائی لڑی جاسکتی ہے۔ ان کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکتا ہے۔ وہ آزاد بھارت کے پہلے وزیر قانون بنے۔ معاشرے میں پھیلی سماجی برائیوں کے نامساعد حالات میں پسماندہ اور محروم افراد کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔ آئین سازی میں ان کا اہم کردار تھا۔ آج قوم انہیں عزت و احترام سے یاد کرتی ہے۔ یوگیندر ناتھ منڈل پاکستان کے وکیل تھے۔ آزادی کے بعد وہ پاکستان چلے گئے اور وہاں کے پہلے وزیر قانون بنے لیکن ان کے سامنے جب پاکستان میں ہندوؤں اور دلتوں کا قتل عام ہونے لگا تو وہ بھارت چلے آئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details