اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dalit Youths Private Part Cut Off: معمولی جھگڑے پر نوجوان کا عضو تناسل کاٹ دیا گیا - Private Part Cut Off

ریاست اترپردیش کے ضلع ایٹہ میں معمولی جھگڑے میں غنڈوں نے ایک دلت کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ دیا اور اس کی حاملہ بیوی کو زدوکوب کیا۔ اس معاملے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

معمولی جھگڑے پردلت کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ دیا گیا
معمولی جھگڑے پردلت کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ دیا گیا

By

Published : Jun 19, 2023, 4:33 PM IST

Updated : Jun 19, 2023, 4:45 PM IST

ایٹہ:اتر پردیش کے ایٹہ ضلع میں ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ کوتوالی دیہات تھانہ علاقہ میں معمولی جھگڑے میں غنڈوں نے ایک دلت کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ دیا اور اس کی 4 ماہ کی حاملہ بیوی کو بھی پیٹا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

معلومات کے مطابق کچھ غنڈے متاثرہ شخص کی زمین پر لگے درخت کو کاٹ رہے تھے۔ جب اس نے اعتراض کیا تو گاؤں کے کچھ لوگوں نے اسے بے رحمی سے مارا۔ اس کے بعد ان کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ دیا گیا۔ وہ لوگ یہیں نہیں رکے، انہوں نے اس کی حاملہ بیوی پر بھی کلہاڑی سے حملہ کیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئی۔

اسی دوران متاثر شخص نے ویڈیو میں حملے کے بارے میں بتایا کہ اس کی زمین پر ببول کا درخت لگایا گیا تھا۔ ملزمان اسے کاٹ رہے تھے۔ جب اس نے اعتراض کیا تو انہوں نے اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اس کے بعد دونوں ملزمان نے اسے بری طرح مارا پیٹا۔ وکرم کے پاس چاقو تھا۔ اس نے متاثر شخص کے پرائیویٹ پارٹ کو کاٹنے کی کوشش کی۔ متاثر کو 12 ٹانکے لگے ہیں۔ دوسری طرف مزید بتایا گیا کہ اس کی بیوی چیخ و پکار سن کر گھر سے باہر نکل آئی۔ اس نے مداخلت کرنے کی کوشش کی۔ اس پر ملزم ستیندر نے کلہاڑی سے حملہ کردیا۔ اس کے بعد دونوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

مزید پڑھیں:Murder in Delhi دہلی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل کیس میں دو ملزمان گرفتار

اس معاملے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دھنن جے کشواہا نے بتایا کہ یہ واقعہ 14 جون کا بتایا جا رہا ہے۔ واقعہ کوتوالی دیہات تھانہ علاقہ کا ہے۔ 16 جون کو شکایتی خط کی بنیاد پر واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ کا میڈیکل بھی کرایا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Jun 19, 2023, 4:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details