رائے بریلی: اترپردیش کے رائے بریلی ضلع کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں غنڈوں کی طرف سے ایک طالب علم کو بے رحمی سے مارا پیٹا جا رہا ہے اور اس کے بعد زور آور نوجوان متاثرہ طالب علم سے پاؤں چٹوا رہے ہیں۔ اس سنسنی خیز واقعے کا ویڈیو وائرل ہوتے ہی کہرام مچ گیا۔ وہیں، معاملے میں پولیس نے متاثرہ طالب علم کی شکایت پر 6 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ویڈیو کو ملزم نے ہی وائرل کیا ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے اور مفرور ملزمان کی تلاش کر رہی ہے Dalit Student Beat in Rai Bareilly۔
بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ طالب علم کی ماں غنڈوں کے کھیتوں میں کام کرتی تھی۔ جس کی رقم متاثرہ طالب علم ان غنڈوں سے مانگ رہے تھے۔ رقم کے مطالبے پر وہ اغ بگولہ ہوگئے اور اسے مارنا پیٹنا شروع کیا۔ طالب علم کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ اس بات کا اعتراف کرے کہ اسکی والدہ منشیات کا کاروبار کررہی ہے۔ وائرل ویڈیو 11 اپریل کا بتایا جا رہا ہے۔ جگت پور تھانہ علاقے کے قصبے کے رہنے والے طالب علم نے کوتوالی میں اپنے ہی ایک ساتھی اور 5 دیگر کے خلاف شکایت درج کرائی کہ انہوں نے اسے بلایا اور کیبل اور ڈنڈے سے مارا اور پھر اس کی پٹائی کی۔ پاؤں چٹوایا۔ شکایت میں بتایا گیا ہے کہ ان لوگون نے اسے پیٹنے کے دوران ایک ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر بھی ڈالا۔ اس دوران ملزم بدمعاشوں نے متاثرہ طالب علم کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔ تاہم پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔