لکھیم پور کھیری: بدھ کے روز ضلع میں نابالغ دلت بہنوں کی لاشیں ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ اس معاملے میں خاندان کے افراد کی شکایت پر قتل، جسنی زیادتی اور پوکسو ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ لواحقین نے ایک نامزد اور تین نامعلوم نوجوانوں پر دونوں بہنوں کو اغوا کرکے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ فی الحال موقع پر پہنچی پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ اہل خانہ نے ایک نامزد اور تین نامعلوم نوجوانوں پر دونوں بہنوں کو اغوا کرکے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ آئی جی لکشمی سنگھ نے جائے واردات کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ واردات کو انجام دینے والے چاروں ملزم نوجوانوں کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ Dalit Sisters Found Hanging in Lakhimpur Kheri
پولیس نے اس سلسلے میں 6 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے پریس بتایا کہ ملزمین نے پہلے لڑکیوں سے دوستی کی اور پھر زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔ تمام ملزمان آپس میں دوست ہیں۔ ملزمان نے شواہد مٹانے کی کوشش بھی کی۔
اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کہا کہ دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم تین ڈاکٹروں کی ٹیم کررہی ہے۔ پوسٹ مارٹم کی ویڈیو گرافی کی جا رہی ہے۔ آئی جی لکھنؤ رینج لکشمی سنگھ کو موقع پر بھیجا گیا ہے۔ اہل خانہ سے موصولہ تحریر کے مطابق ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
بتادیں کہ بدھ کے روز نگاسن کوتوالی علاقے میں دو سگی بہنوں کی لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ اہل خانہ نے موٹر سائیکل سواروں پر نابالغ لڑکیوں کو گھر سے اغوا کر کے قتل کا الزام لگایا ہے۔ فی الحال موقع پر پہنچی پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آئی جی لکشمی سنگھ بھی لکھنؤ لکھیم پور روانہ ہو گئی ہیں۔