ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور دیہات کے گجنیر تھانہ علاقے کے منگتا گاؤں میں 13 فروری کو دلت سماج کے لوگوں کو بری طرح سے زدوکوب کیا گیا جس کے بعد زخمیوں کو کانپور کے ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
کانپور میں دلت پینتھر کا احتجاج - زخمیوں کو کانپور کے ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا
کانپور دیہات میں دلت طبقے کے دو درجن سے زیادہ لوگوں کو بری طرح سے مارا پیٹا گیا جس کے خلاف دلت سماج کے لوگوں نے کانپور میں احتجاج کیا اور حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
کانپور میں دلت پینتھر کا احتجاج
کانپور میں دلت پینتھر کا احتجاج
بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک پروگرام میں بھیم راو امبیڈکر کا فوٹو لگا رہے تھے جس کی وجہ سے جھگڑا ہوا تھا۔
کانپور کے شکشک پارک پریڈ پر دلتو ں کے کئی گروپز نے بھارتی دلت پینتھر کے بینر تلے احتجاج کیا۔ اس احتجاج میں مسلمان بھی شامل ہوئے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جن لوگوں نے حملہ کیا ہے، انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 6:34 PM IST