بتایا جا رہا ہے کہ خاتون کسی ضرورت سے گھر سے باہر گئی تھی۔ اسی دوران گاؤں کے ہی دو افراد نے انہیں پکڑ لیا اور ایک گننے کے کھیت میں لے جا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ یہ معاملہ رجبپور تھانہ علاقہ کا ہے۔
یہ معاملہ امروہہ کے رجبپور تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کا ہے، جہاں ایک دلت خاتون کھیت سے چارہ لانے گئی تھی۔ الزام ہے کہ گاؤں کے ہی کلدیپ اور راجیو نے اسے پکڑ لیا۔ وہ زبردستی اسے گننے کے کھیت میں لے گئے، اور اس کے ساتھ اجتماعی ریپ کیا۔ ساتھ ہی پولیس سے شکایت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر فرار ہو گئے۔