اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا سے پھر یومیہ مزدوروں کی نقل مکانی شروع - یومیہ مزدور

ایک بار پھر روزگار بند ہونے کے خدشات اور بنیادی اشیا اور رہائش کی دقت کے پیش نظر یومیہ مزدوروں نے اپنا سامان باندھنا شروع کردیا ہے اور اپنے آبائی وطن کی جانب لوٹنا شروع کر دیا ہے۔

Daily migration of workers from Noida started again
نوئیڈا سے پھر یومیہ مزدوروں کی نقل مکانی شروع

By

Published : Jun 14, 2020, 3:01 PM IST

نوئیڈا سے مزدوروں کی نقل مکانی کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے۔ روزگار بند ہونے کے خدشات سے بچے ہوئے مزدوروں نے بھی نقل مکانی شروع کردی ہے۔ یہ وہ مزدور ہیں جنہیں ان لاک ون کے بعد بہت سے کاروبار اور صنعتی اداروں میں نرمی دینے کے بعد امید جگی تھی کہ انہیں روزگار مل جائے گا۔

نوئیڈا سے پھر یومیہ مزدوروں کی نقل مکانی شروع

لیکن کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر حالات مزید پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ ایک تو کورونا کی دہشت ہے دوسرے کاروبار اور صنعتی ادارے دوبارہ بند ہونے کے خدشات۔ جس سے تعمیراتی کام رک جائیں گے، بازار اور دیگر روز گار بند ہوجائیں گے تو یہ روز کمانے اور روز کھانے والے لوگ کیا کریں گے۔

نوئیڈا سے پھر یومیہ مزدوروں کی نقل مکانی شروع

ان کے پاس جمع پونجی بھی نہیں رہی جس کی بنیاد پر حالات سے سمجھوتہ کر کے مزید انتظار کریں۔ اس لیے بڑی تعداد میں مزدوروں نے اپنے آبائی وطن کی جانب لوٹنا شروع کردیا ہے۔

نوئیڈا سے پھر یومیہ مزدوروں کی نقل مکانی شروع

ان میں اکثر کا تعلق مشرقی یوپی کے مہوبہ، جھانسی اور دیگر علاقے سے ہے۔ نوئیڈا میں باٹنیکل گارڈن کے سامنے ایسے لوگوں کی بہت بڑی تعداد بسوں اور گاڑیوں کا انتظار کرتے ہوئے دیکھی گئی۔

نوئیڈا سے پھر یومیہ مزدوروں کی نقل مکانی شروع

مزدوروں کا کہنا ہے کہ کہیں کام بھی نہیں ہے اور جو کام کروا رہا ہے وہ پیسے بھی نہیں دے رہا ہے۔ ایسے میں ہم رک کر کیا کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details