دراصل سارا معاملہ ضلع مظفرنگر کے شہر کوتوالی کے علاقے میں واقع ڈلو دیوتا مندر کے احاطہ کا ہے جہاں اتوار کی صبح ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند ڈلو دیوتا کے مندر میں پوجا کرنے کے لیے آتے ہیں اسی دوران اچانک غباروں میں گیس بھرنے والا سلینڈر پھٹ گیا ۔
سلنڈر پھٹ جانے سے مندر کے احاطہ میں چیخ وپکار مچ گئی جس کی وجہ سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ۔
مظفر نگر: سلینڈر پھٹنے سے ایک نوجوان ہلاک متعدد زخمی اطلاع ملنے پر شہر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ۔
آپ کو بتا دیں کے واقعہ اتنا خوفناک تھا کہ ایک شخص کی ٹانگ اس کے جسم سے جدا ہوگئی تو وہی ایک شخص کا پیر بھی ٹوٹ گیا اور چاروں طرف خون ہی خون بکھرا پڑا تھا گیس سیلنڈرز سے غباروں میں گیس بھرنے والا شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر وزیر مملکت کپل دیو اگروال ضلع ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے زخمیوں کے حال چال کو جانا وہی ہلاک ہوئے نوجوان کے لواحقین نے ضلع ہسپتال میں ہنگامہ برپا کر دیا اور ڈاکٹرز پر عدم توجہی کا الزام عائد کیا ہنگامے کو بڑھتا دیکھ پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ضلع ہسپتال پہنچ گئے۔