اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور میں سائیکل دوڑ کا انعقاد - Saharanpur Nagar Ayukt

سہارنپور میں ایک سائیکل دوڑ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد تھا زیادہ سے زیادہ افراد سائیکل کا استعمال کرکے صحت مند رہ سکیں، اس کا افتتاح نگر آیوکت نے کیا۔ وہیں سائیکل ریس پورے شہر کا دورہ کرکے گھنٹہ گھر پر ختم ہوئی۔

Cycle race held in Saharanpur
سہارنپور میں سائیکل دوڑ کا انعقاد

By

Published : Sep 20, 2020, 9:50 PM IST

اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں آج سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح نگر آیوکت نے فیتہ کاٹ کر اور ہری جھنڈی دکھاکر کیا۔ یہ سائیکل دوڑ حسن پور چنگی سے ہوکر پورے شہر میں گھوم کر گھنٹہ گھر چوراہے پر ختم ہوئی۔

سہارنپور میں سائیکل دوڑ کا انعقاد

سائیکل ریس کا مقصد ماحول میں پھیل رہی فضائی آلودگی کو ختم کرنا اور انسان کو صحت مند رکھنا تھا۔ اس موقع پر نگر آیوکت گیانیندر سنگھ نے کہا کہ 'سہارنپور اسمارٹ سٹی میں ریس کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں آئی ایم اے کے سبھی ارکان، صفائی ملازمین، نگر نگم کے ممبران سمیت بہت سے افراد نے اس سائیکل ریس میں حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس ریس کا مقصد یہ ہے کہ ہمیں موجودہ وقت میں سائیکل چلانے کو ترجیح دینا، ساتھ ہی ہر انسان زیادہ سے زیادہ سائیکل کا استعمال کرے اور پورے ماحول کو صاف ستھرا بنائے۔ سائیکل چلانے سے ڈیژل اور پٹرول کا کم استعمال ہو۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو روز مرہ کی زندگی میں سائیکل کا استعمال کرنا چاہئے۔ صبح اٹھ کر سائیکل چلائیں اور اپنے جسم کو صحت مند رکھیں، کیو ں کہ جب جسم صحت مند رہے گا تو تبھی ہم کورونا جیسی مہلک وبا سے جنگ جیت سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کا انعقاد آگے بھی جاری رہے گا۔ سہارنپور سٹی میں سائیکل ٹریک بھی بنایا جارہا ہے جس سے ضلع کے عوام صبح کے وقت اس پر سائیکل چلاکر اپنے آپ کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details