ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں تعینات ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ کی فوٹو واٹس ایپ کی ڈی پی لگاکر سائیبر فراڈ سے جڑے لوگ عام لوگوں کو ٹھگ رہے تھے،ضلع مجسٹریٹ کو اس کی اطلاع ملتے ہی اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، شروعاتی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ یہ سائیبر جالساز ضلع بلیا کا رہنے والا ہے- Man Booked for Using DM'S Photo in DP
ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے پریس نوٹ جاری کرکے اس کی اطلاع دی تھی کہ موبائل نمبر 9155975718 سے کسی بھی قسم کا کوئی میسیج آتا ہے تو اس پر توجہ نہ دی جائے،اور نہ ہی اپنی ذات سے متعلق کوئی اہم معلومات کا اشتراک کریں۔