اردو

urdu

ETV Bharat / state

سائبر جعل سازوں نے قومی صحت مشن کے کھاتوں سے 92 لاکھ اڑائے - ضلع سونبھدر

کیشیئر توحید عالم کے ذریعہ اکتوبر سے دسمبر ماہ کا بینک کا ریکارڈ بناتے وقت دیکھا گیا کہ کچھ لین دین فرضی طریقے سے ہوئے ہیں جسے پی ایم ایم ایس پورٹل اور ایڈوائش ایشو رجسٹر سے ملان کیا گیا تویہ لین دین ضلع کیشیئر منیجر اور سینیئر اسسٹنٹ کی سطح سے نہیں کی گئی ہے۔

Breaking News

By

Published : Feb 11, 2021, 8:31 PM IST

اترپردیش کے ضلع سونبھدر میں قومی صحت مشن کے چار کھاتوں سے سائبر جعل سازوں نے تقریبا 92 لاکھ دس ہزار روپے اڑا دیے۔

اڈیشنل چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر بی کے اگروال نے بتایا کہ ضلع میں قومی ہیلتھ مشن کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا رابرٹس گنج برانچ کے 4 کھاتوں سے سائبر جعل سازوں نے 71 بار میں کل 92 لاکھ 10 ہزار روپے نکال لئے ہیں۔ 16 اکتوبر پہلا دن ہے جب رقم کو نکالا گیا۔

کیشیئر توحید عالم کے ذریعہ اکتوبر سے دسمبر ماہ کا بینک کا ریکارڈ بناتے وقت دیکھا گیا کہ کچھ لین دین فرضی طریقے سے ہوئے ہیں جسے پی ایم ایم ایس پورٹل اور ایڈوائش ایشو رجسٹر سے ملان کیا گیا تویہ لین دین ضلع کیشیئر منیجر اور سینیئر اسسٹنٹ کی سطح سے نہیں کی گئی ہے۔

کیشیئر نے فرضی طریقے سے نکالی گئی رقم کی جانکاری فوراً اعلی افسران کو دی۔ اعلی افسران کی ہدایت پر فوراً اسٹیٹ بینک آف انڈیا رابرٹس گنج برانچ کے چاروں کھاتوں کا لین دین ہولڈ کرادیا گیا ہے۔

جن کھاتوں میں روپے ٹرانسفر ہوئے ہیں وہ بہار، مغربی بنگال، آسام و جھارکھنڈ ریاست کے ہیں، جن کھاتوں میں روپے ٹرانسفر ہوئے ہیں انہیں بھی سیز کردیا گیا ہے۔ اس معاملے میں سائبر سیل میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

ایس پی امریندر پرساد سنگھ نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیم کے ذریعہ تحریر ملی ہے۔ سارے معاملے سائبر جعل سازی کا معلوم پڑ رہے ہیں۔ جعل سازی ایک لاکھ سے اوپر ہونے کی وجہ سے معاملے کو مرزا پور سرکل میں واقع سائبر کرائم پرانچ پولیس کو سونپا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details