اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ: ہنر ہاٹ میں ثقافتی پروگرام توجہ کا مرکز - اردو نیوز اترپردیش

24 ویں ہنر ہاٹ کا انعقاد 'ووکل فار لوکل' تھیم کے ساتھ لکھنؤ میں ہوا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مختار عباس نقوی نے ہنر ہاٹ کا افتتاح کیا۔ 22 جنوری سے 4 فروری تک چلنے والا ہنر ہاٹ اب 7 فروی کو اختتام پذیر ہو گا۔ یہاں پر ملک کے سبھی ریاستوں سے ہنر مند آئے ہوئے ہیں۔

cultural programme in hunar haat lucknow
ہنر ہاٹ میں ثقافتی پروگرام توجہ کا مرکز

By

Published : Feb 6, 2021, 3:28 PM IST

اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤ کے اودھ شلپ گرام میں 24 واں ہنر ہاٹ لگا ہے۔ ہنر ہاٹ 4 فروری کو ختم ہونا تھا لیکن بہتر نتائج ملنے پر اسے 7 فروری تک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس ہنر ہاٹ میں ملک سے 500 ہنر مند آئے ہیں، جو اپنا سٹال لگائے ہوئے ہیں۔ ہنر ہاٹ میں ملک کے نامور فنکاروں کی جانب سے ہر روز مختلف ثقافتی پروگرام توجہ کا مرکز ہیں۔

مزید پڑھیں:

ایس آئی ٹی اعظم گڑھ اور میرزاپور کے 400 مدرسوں کی تحقیقات کرے گی

ہر شام معروف فنکاروں کے 'آتم نربھر بھارت' تھیم پر موسیقی کے پروگرام ہو رہے ہیں۔ امندیپ سنگھ، سجاتا شرما اور شیبانی کشیپ نے اپنے نغموں سے محفل میں چار چاند لگا دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details