اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: تصادم کے دوران ملزم گرفتار - گرفتار

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں ڈاکٹر سے ناجائز وصولی (رنگداری) کا مطالبہ کرنے والے ملزم کو تصادم کے دوران گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اترپردیش: تصادم کے دوران ملزم گرفتار

By

Published : Jul 13, 2019, 10:40 PM IST

بدمعاشوں کے درمیان مورا گاؤں کے جنگل میں ہونے والے تصادم کے بعد پولیس نے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد کیا ہے۔

اترپردیش: تصادم کے دوران ملزم گرفتار

ایس پی دیہات ودھیا ساگر مشرا نے کہا کہ روٹین چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار دو افراد سے رکنے کو کہا گیا تو موٹر سائیکل سوار جنگل کی طرف فرار ہونے لگے تبھی پولیس نے ان کا پیچھا کیا۔

بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس نے جوابی کارروائی میں ایک بدمعاش بابر عارف زخمی ہوا اور ایک فرار ہوگیا۔

پولیس فرار ملزم کی تلاش میں ہے۔انہوں نے بتایاکہ جو بدمعاش گرفتار ہوا ہے یہ وہی ہے جو ڈاکٹر سے رشوت مانگ رہا تھا۔

جو ملزم بابر ولد عارف گرفتار ہے وہ 25 ہزار روپے کا انعامی ملزم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details