اردو

urdu

ETV Bharat / state

'علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس، چھاؤنی میں تبدیل' - amu student protest against CAB

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیےگئے ہیں۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں  شہریت ترمیمی بل
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی بل

By

Published : Dec 14, 2019, 3:02 PM IST

مقامی طالب علم نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ 'علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس، چھاؤنی میں تبدیل' ہوگئی ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی بل

یونیورسٹی میں بڑی تعداد میں آر پی ایف اور پی اے سی تعینات کر دیے گئے ہیں۔

ای ٹی وی نمائندے کے مطابق یونیورسٹی کے باب سید تک جانے والے دونوں راستے کر دیے گئے ہیں۔

یونیورسٹی اور علیگڑھ انتظامیہ باب سید پر موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی قانون فیکلٹی کے طلباء وطالبات آج دوبارہ شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے میمورنڈم پیش کریں گے۔

آج کے احتجاج میں یونیورسٹی ٹیچنگ ایسوسیشن اور طلبہ یونین شامل ہوگی یا نہیں یہ احتجاج کے وقت ہی معلوم چلے گا لیکن یہ طے ہے کہ قانون فیکلٹی کے طلباء و طالبات احتجاج کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details