اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: حساس علاقوں میں پولیس کا گشت - پر ہجوم اور حساس مقامات پر مستقل چیکنگ

پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے ضلع کے تمام باشندوں کو انتباہ کیا ہے کہ کورونا کا بحران ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ لہذا گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال کرنا چاہئے.

نوئیڈا: حساس علاقوں میں پولیس کی گشت
نوئیڈا: حساس علاقوں میں پولیس کی گشت

By

Published : Nov 10, 2020, 8:57 AM IST

پولیس کمشنریٹ کے افسران اور عملہ کا نوئیڈا و دیگر پر ہجوم اور حساس مقامات پر مستقل چیکنگ کا عمل جاری ہے تاکہ ضلع میں آنے والے تمام تہوار روایتی خوش اسلوبی اور پر امن طریقے سے انجام دیئے جاسکیں۔

چیکنگ مہم کے دوران پولیس افسران عام شہریوں کو کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے معاشرتی فاصلے اور رش والی جگہوں پر ماسک لگانے کی ترغیب دے رہے ہیں.

وہیں دوسری جانب پولیس افسران کے ذریعہ انضباطی کارروائی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے واضح کیا ہے کہ گوتم بدھ نگر کے پولیس افسران سماج مخالف شرپسند عناصر کی نگرانی کر رہے ہیں. اگر کوئی سماج دشمن عناصر کسی بھی طرح کی خلل اور بدکاری کی کوشش کرتے ہیں تو ان کے خلاف پولیس کمشنر گوتم بودھ نگر کا پعملہ طاقت کے ساتھ کارروائی کرے گا۔

پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے ضلع کے تمام باشندوں کو انتباہ کیا ہے کہ کورونا کا بحران ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ لہذا گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال کرنا چاہئے ساتھ ہی ہجوم اور عوامی مقامات پر معاشرتی دوری کو بھی یقینی بنانا ہے تاکہ تمام شہری کورونا وائرس کے انفیکشن سے محفوظ رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details