اردو

urdu

Crops Destroyed in Muzaffarnagar کالی ندی میں پانی کی سطح بڑھنے سے فصلیں تباہ

By

Published : Sep 30, 2022, 4:12 PM IST

مظفر نگر میں کالی ندی میں پانی کی سطح بڑھنے سے فصلیں تباہ ہوگئیں۔ کسانوں نے ضلع انتظامیہ سے فصل کے نقصان کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ Crops Destroyed in Muzaffarnagar

کالی ندی میں پانی کی سطح بڑھنے سے فصلیں تباہ
کالی ندی میں پانی کی سطح بڑھنے سے فصلیں تباہ

مظفر نگر: پہاڑی علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل بارش کے باعث دریائے کالی میں پانی کی سطح بڑنے سے ہزاروں بیگھے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ متاثرہ کسانوں نے اس معاملے کی اطلاع معروف سماجی کارکن منیش چودھری کو دی جس پر منیش چودھری نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور پورے معاملے کو حکومت کے اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ Crops Destroyed in Muzaffarnagar

کالی ندی میں پانی کی سطح بڑھنے سے فصلیں تباہ

شہر سے ملحقہ کالی ندی کے اردگرد ہزاروں بیگھہ سبزی کی کھیتی ہوتی ہے جس میں علاقے کے لوگ مختلف اقسام کی فصلیں بو کر اپنے خاندان کا پیٹ پالتے ہیں۔ پہاڑی علاقے میں گزشتہ چند دنوں سے جاری موسلادھار بارش کے باعث دریائے کالی میں پانی کی سطح بھڑ گئی ہے جس سے ہزاروں بیگھہ فصلیں تباہ ہوگئیں۔Rising Water Level at Kali River

فصل خراب ہونے سے کسانوں کو بھاری نقصان Heavy Loss to Farmers اٹھانا پڑتا ہے۔ پانی بھر جانے کی وجہ سے فصل خراب ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ فصل میں بھرے پانی کو نکالنے کے لیے کھیتوں تک پہنچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے جس کی وجہ سے کاشتکار کھیتوں سے پانی نہیں نکال پا رہے اور فصل سڑ رہی ہے۔ اس سنگین مسئلہ کو لے کر آج صبح علاقے کے سینکڑوں کسانوں نے سماجی کارکن منیش چودھری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپنے مسائل کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد سماجی کارکن منیش چودھری نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور معائنہ کیا اور ان کی بات کو حکومت اور اعلیٰ حکام تک پہنچانے کا یقین دلایا۔ضلع انتظامیہ سے کسانوں نے فصل کے نقصان کے معاوضے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Girl Swam Across the River to attend the Exam: امتحان دینےکےلیے لڑکی نے تیر کر دریا پار کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details