اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ میں کورونا کا قہر جاری

اترپردیش میں سب سے زیادہ فعال کورونا کیسز اور اموات لکھنؤمیں درج ہوئے۔

لکھنؤ میں کورونا کا قہر جاری
لکھنؤ میں کورونا کا قہر جاری

By

Published : Sep 22, 2020, 9:06 PM IST

اتر پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب ریاست میں 3 لاکھ 65 ہزار 620 افراد مثبت ہو گئے ہیں، جبکہ 5212 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں ریکارڈ 5,722 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

دارالحکومت لکھنؤ میں منگل کو ریکارڈ 969 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 14 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔لکھنؤ میں مریضوں کی تعداد 47,264 جبکہ 37,772 صحتیاب ہوئے اور 618 لوگوں کی موت ہوئی۔

اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز میں سب سے زیادہ لکھنؤ میں 9,746 ہیں۔لکھنؤ میں گزشتہ 9 دنوں میں رکارڈ 8 ہزار 930 مثبت کیسز ہوئے ہیں جبکہ 106 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں 11 ہزار 353 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

ریاست میں کورونا مثبت کیسز، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد اور ایکٹیو کیسز کے معاملے میں لکھنؤ پہلے پائدان پر ہے اور اب موت کے کیس میں بھی لکھنؤ پہلے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اٹاوہ: شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

ABOUT THE AUTHOR

...view details