علیگڑھ:ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے بننا دیوی تھانے کے علاقے کا ایک سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں رات کے وقت ایک مگرمچھ گلی میں گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ گھنی آبادی والے علاقے میں مگرمچھ کے گھومنے کا ویڈیو گلی میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ اس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ مگرمچھ کو دیکھ کر گھر سے باہر نکلنے میں بھی ڈر لگتا ہے اور کئی بار محکمہ جنگلات کو فون کیا لیکن ابھی تک کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ مقامی باشندوں نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ قریب ہی ایک تالاب ہے جہاں یہ مگرمچھ کافی عرصے سے تالاب میں رہتا ہے، یہ مگرمچھ اکثر برسات کے موسم میں محلے کے تالاب سے باہر نکل کر گلی محلوں میں گھومتا پھرتا ہے۔