اردو

urdu

ETV Bharat / state

Atique And Ashraf Murder Case مجرموں کو قانون کے تحت ہی سزا ملنی چاہیے، پرینکا

عتیق اور اشرف قتل معاملہ پر کانگریس پارٹی کی رہنما پرینکا گاندھی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجرمین کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔ Priyanka gandhi on Atiq And Ashraf Murder Case

مجرموں کو قانون کے تحت ہی سزا ملنی چاہیے، پرینکا
مجرموں کو قانون کے تحت ہی سزا ملنی چاہیے، پرینکا

By

Published : Apr 16, 2023, 2:20 PM IST

نئی دہلی: کانگریس پارٹی کی رہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ مجرموں کو سخت سزا ملنی چاہئے لیکن سزا قانون کے مطابق ملنی چاہئے اور اس کا سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا قانون آئین میں لکھا گیا ہے، یہ قانون سب سے اہم ہے اور مجرموں کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے، لیکن یہ ملک کے قانون کے تحت ہونی چاہئے۔ کسی بھی سیاسی مقصد کے لیے قانون کی حکمرانی اور عدالتی عمل سے کھیلنا یا اس کی خلاف ورزی کرنا ہماری جمہوریت کے لیے درست نہیں ہے۔ جو بھی ایسا کرتا ہے، یا ایسا کرنے والوں کو تحفظ دیتا ہے، اسے بھی ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے اور اس پر قانون کا سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

مزید پڑھیں:۔Atique And Ashraf Murder Case عتیق کے حملہ آوروں کی مجرمانہ تاریخ

انہوں نے کہا کہ ملک میں عدالتی نظام اور قانون کی حکمرانی سب سے اوپر ہو، یہ ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے۔ کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جیرام رمیش نے بھی اسی طرح کے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیاسی مقصد کے لیے قانون اور عدالتی عمل کی حکمرانی کو توڑنا یا اس کی خلاف ورزی کرنا جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔ جو بھی ایسا کرتا ہے یا کرنے والوں کو تحفظ فراہم کرتاہے، اسے بھی ذمہ دار ٹھہرایا جانا جاہئے اور ان پر قانون کو سختی سے نافذ کیاجانا چاہیے۔ یہ یقینی بنانے کے لیے ہماری اجتماعی کوشش ہونی چاہیے کہ عدالتی نظام اور قانون کی حکمرانی کا ہر وقت احترام کیا جائے۔

یواین آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details