اردو

urdu

ETV Bharat / state

Criminals Shot Police: بدمعاشوں نے نوئیڈا میں انسپکٹر کو گولی ماری - بلاسپور چوکی انچارج زخمی

نوئیڈا میں بدمعاشوں نے بلاسپور چوکی انچارج Criminals shot Police Station In Charge کو گولی مار دی۔ چوکی انچارج انکور چودھری Ankur Choudhary کو علاج کے لئے علاقے کے یتھارتھ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جائے وقوع پر پولیس کی بڑی نفری اور فرانسک کی ٹیم پہنچ چکی ہے۔

Criminals Shot Police: بدمعاشوں نے نوئیڈا میں انسپکٹر کو گولی ماری
Criminals Shot Police: بدمعاشوں نے نوئیڈا میں انسپکٹر کو گولی ماری

By

Published : Nov 26, 2021, 6:15 PM IST

اتر پردیش کے نوئیڈا میں لاء اینڈ آرڈر Law And Order In Noida کو بہتر کرنے کے لئے لیے ضلع پولیس کمشنر کا نفاذ کیا گیا تاکہ ضلع نظم و نسق کو بہتر کیا جا سکے اور جرائم پیشہ افراد اور ان کی منفی سرگرمیوں پر منظم طریقے سے قابو پایا جا سکے لیکن اس کے باوجود بدمعاشوں اور جرائم پیشہ افراد کے حوصلے اس قدر بلند ہیں کہ خود پولیس والے بھی محفوظ نہیں ہیں۔

Criminals Shot Police: بدمعاشوں نے نوئیڈا میں انسپکٹر کو گولی ماری

بدمعاشوں نے بلاسپور چوکی کے انچارج Bilaspur Police Station In Charge کو دن کی روشنی میں گولی مار دی۔ قصبہ میں واقع کینرا بینک کے سامنے بائیک پر سوار دو بدمعاشوں نے اس واردات کو انجام دیا۔ گولی چوکی انچارج انکور چودھری کے پیر میں لگی انہیں فوری علاقے کے یتھارتھ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جائے وقوع پر پولیس کی بڑی نفری اور فرانسک کی ٹیم پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Greater Noida: گریٹر نوئیڈا میں قتل کی واردات، ماں بیٹی گرفتار

بتایا جا رہا ہے کہ دو مشکوک بائیک سواروں کو چوکی انچارج نے روکنے کی کوشش کی۔ جس پر بائیک سواروں نے اس واردات کو انجام دیا۔ چوکی انچارج کی حالت خطرے سے باہر ہے۔بدمعاشوں کی گرفتاری کے لئے تلاشی مہم جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details